15 جون 2009 - 19:30

پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی(انٹررسک)کا لائسنس منسوخ ہو نے پر امریکن سفارت خانے کا دیگر سیکورٹی کمپنیوں سے معاہدے اور رابطے کر نے کا انکشاف، قانون نافذ کر نے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں.

انٹررسک سیکورٹی کمپنی کے ذریعے منگوایاگیا امریکی سفارت خانے کاجدیداسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے جبکہ دیگرسیکورٹی کمپنیوں کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سیکٹر ایف سکس ون میں امریکن سفارتخانے کو سیکورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی انٹررسک کے مالک کیپٹن ریٹائرڈ سیدعلی جعفرزیدی کی رہائش گاہ سے اٹھارہ جدید کلاشنکوف برآمد کی گئی تھیں جنہیں ایم آئی 16 کہاجاتاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اٹھارہ جدیدگنیں ایک معاہدے کے تحت انڑرسک سیکورٹی کمپنی کے ذریعے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے منگوائی گئی تھیں تاہم قانون نافذکرنے والے اداروں نے ان گنوں کوقبضے میں لیکرتحقیقات شروع کردیں ہیں ذرائع کے مطابق ایک جدیدایم آئی 16 کی قیمت دولاکھ روپے ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ چونکہ وزارت داخلہ نے انٹررسک سیکورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا ہے اس لئے امریکن سفارتخانے نے دیگرسیکورٹی کمپنیوں سے معاہدے شروع کردئے ہیں جس پرحساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اورقوی امکان ہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد کے معروف سیاسی و سماجی کارکن جمیل عباسی کی گرفتاری کے بعد بعض سیکورٹی کمپنیوں کے عہدیداروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئے گی۔